۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضور رئیس جامعةالمصطفی در دانشگاه دمشق

حوزہ/ سربراہ جامعۃ المصطفی حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ عباسی نے دمشق یونیورسٹی میں وزٹ کے دوران اس یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ جامعۃ المصطفی حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ عباسی اور ان کے ہمراہ ایک وفد نے شام کے اپنے دورے کے دوران دمشق یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور اس یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات کی ہے۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ عباسی نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جامعۃ المصطفی کی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر مبنی ایک رپورٹ پیش کی اور اس علمی مرکز اور دمشق یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا۔

ڈاکٹر اسامہ جَبّان نے اس موقع پر جامعۃ المصطفی کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد کو دمشق یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا اور اس یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اس وقت یونیورسٹی اور شام کے مختلف شہروں میں اس کی برانچوں میں دو لاکھ طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دمشق یونیورسٹی کے سربراہ نے بھی دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .